Ticker

6/recent/ticker-posts

Namaz ke Mustahabbat - نماز کے مستحبات


نماز کے مستحبات

وہ پانچ باتیں جو نماز میں جن کی پابندی مُستحسن ہے۔
تکبیر تحریمہ کہتے وقت دونوں ہتھیلیاں آستینوں سے باہر نکال لینا۔
رکوع اور سجدہ میں تنہا نماز پڑھنے والا تین سے زیادہ مرتبہ تسبیح کہے۔ مثلاً پانچ یا سات بار-

نگاہ درست رکھنا ، یعنی :
قیام کی حالت میں سجدہ کے مقام پر 
رکوع میں اپنے قدموں پر 
جلسہ اور قعدہ کے وقت اپنی گود پر
سلام پھیرتے وقت اپنے کندھوں پر نظر رکھنا۔

کھانسی کو حتی الامکان روکنا۔
جمائی میں منہ بند رکھنا، اگر کھُل ہی جائے اور قیام کی حالت میں ہو تو دائیں ہاتھ کی پشت منہ پر رکھ لے۔ قیام کے علاوہ دوسری صورتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت منہ پر رکھ لے۔

مندرجہ ذیل امور بھی مُستحسن ہیں :-
تکبیر تحریمہ اور نیت کرنے سے قبل یہ آیت کریمہ پڑھنا۔
 
اِنِّىْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِيْفًا
وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ ۚ اِنَّ صَلَاتِیْ وَنُسُكِیْ وَمَحْيَایِ
وَمَمَاتِیْ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ ۚ لَا شَرِيْكَ لَهُ ط وَبِذَلِكَ اُمْرِتُ
وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ
 ترجمہ: "میں نے اپنا رخ سب سے منہ موڑ کر اس ذاتِ پاک کی طرف کیا،جس نے
آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے۔ اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ بیشک میری
نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا تمام جہانوں کے پروردگار اللہ کے لیے
ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اور مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے۔ اور میں
اطاعت کرنے والے (مسلمانوں میں سے) ہوں"۔

۱- رکوع کے بعد قومہ میں یہ تحمید پڑھنا۔
رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًاكَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ
 ترجمہ: "اے ہمارے رب تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔ بہت زیادہ تعریف
پاکیزہ اور مبارک"۔(مشکوۃ)

۲۔ دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ میں یہ دعا پڑھنا:
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاهْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ
ترجمہ: "اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت
عطا فرما، اور مجھے رزق دے"۔(سنن نسائی)





Assalamualaikum Warahmatullahi Wabarakatuh 

If You Like This Post.
Kindly comment below the post and share to your Friends & Family. 

Like Us on Facebook  :  Islamic World

Subscribe Our (YT) Channel  :  @islamicworld.5

Never miss out on future Posts by " Following us "

Thanks to visit Our Blog.

Post a Comment

0 Comments