![]() |
Dua e Suryani with Urdu Translation |
Dua e Suryani with Urdu Translation Download in PDF
دعا سُریانی اردو ترجمہ کے ساتھ
خواص دعائے سریانی!
برادرانِ طریقت و محبان سیّدالمرسلینؐ کی خدمت با برکت میں عرض ہے کہ اس کو دُعائے سریانی اسلئے کہا جاتا ہے کہ صحیفہ یہ زبور و حضرت داؤد علیہ اسلام پرسریانی زبان میں نازل ہوا تھا، اس کی آیات کا کسی واقف نے عربی زبان میں منظوم ترجمہ کیاہے، یہ دعائے سُریانی کے نام سے موسوم ہے،اس کے تمام تر خواص احاطہ تحریر سے زیادہ ہیں مگرایک بات جو گوش گزار کرنی ضروری سمجھتا ہوں اس کو ضرور سمجھ لینا چاہئے کہ دعا خواہ سریانی زبان ہو، خواہ عبرانی، خواہ عربی یا ارود، خواہ وہ دُعا دل ہی دل میں کی جارہی ہو، قبول ضرور ہو جاتی ہے، بشرطیکہ دُعا کرنے والا خالی دُعا ہی نہ کرے بلکہ دعا کی قبولیت کے لوازمات پربھی پوراعمل کرتا ہو اور س پرخلوص قلب اور توکل بھی رکھتا ہوچنانچہ اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَكُمْ اس پرشاہد ہے مگرآج کل ہمارے اورادخواں اِن لوازمات کوبھول گئے اور بیشتر حضرات ریاکی مرض میں گرفتار ہو گئے ان گندم نما جَو فروش وظائف خوانوں میں سے ایک حکایت بطورتمثیل نقل کرنے کی جسارت کرتا ہوں مگر حاشاوکلّا کسی کی تحقیر مطلوب نہیں چنانچہ واقعہ یُوں ہی کہ ایک گاؤں میں ایک وظیفہ خواں ہرروز صبح دعائے سُریانی جو پنجابی ترجمہ میں منظوم ہے وِرد کرتا تھا، مگر رات کو اپنے چوپایوں کے لئےچارہ بھی چوری چوری لے آیا کرتا تھا اُس کی نیک بخت عورت اُسے ہمیشہ اس فعل شنیع سے منع کیا کرتی مگر وہ باز نہ آتا چونکہ مگروہ نمازی اور اَورادخوں تھا،لہذا زمینداروں کواُس پر کوئی شبہ نہ ہوتا کہ یہی حضرت شوق و ذوق سے دُعائے سُریانی پڑھنے والے چورہیں، غرض چونکہ وہ باز نہ آیا، اس لئے اس کی پارسا عورت نے (مالکانِ راعت) زمیندارن کومن وعن حالات سے آگاہی دی پھر کیا ہئوا، یہ حضرت مجلس زمینداروں میں پٹے گئے اور تمام گاؤں میں نشانہ بنے خیر!اُس گاؤں میں ایک مولوی صاحب بھی تھے بڑے زندہ دل اُنہوں نے بھی حالات سُنے، کچھ ما شاء اللہ شاعر بھی تھے فی البدہیہ دعائے سُریانی منظوم یہ پنجابی کی طرز پر ہی یہ شعرلکھِ دیئے:۔
![]() |
Dua e Suryani with Urdu/Hindi Translation |
![]() |
Dua e Suryani with Urdu/Hindi Translation |
Like Us on Facebook : Islamic World
Subscribe Our (YT) Channel : @islamicworld.5
0 Comments